اسلام آباد:قومی سلامتی کمیٹی کا 41 واں اجلاس وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیرِ اعظم ہاؤس میں جاری ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر غور کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں سویلین اور عسکری قیادت کے علاوہ کمیٹی ممبران اور چاروں وزرائے اعلیٰ خصوصی طور پر شریک ہیں۔
اجلاس میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف سمیت سروسز چیفس بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او وزیرِ دفاع، وزیرِ خزانہ، وزیرِ خارجہ، وزیرِ داخلہ اور وزیرِ اطلاعات بھی اجلاس میں شریک ہیں۔