چیف جسٹس نے عمران خان کیلئے آئین کی خلاف ورزی کی ,فوری مستعفی ہوجائیں: مریم نواز

چیف جسٹس نے عمران خان کیلئے آئین کی خلاف ورزی کی ,فوری مستعفی ہوجائیں: مریم نواز
سورس: File

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے کے بعد چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو استعفا دے دینا چاہے۔ 

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے  عمران خان اور پی ٹی آئی  کی حمایت کے لیے قانون اور آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔ اختیارات کے اس صریح غلط استعمال نے پاکستان کی سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی غیر معمولی صورتحال کو جنم دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ نامور ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل اور تعصب پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ کبھی کسی چیف جسٹس پر ایسے مس کنڈکٹ کا الزام نہیں لگا۔ پی ٹی آئی کی طرف ان کا جھکاؤ نمایاں ہے۔ چیف جسٹس بندیال مستعفی ہو جائیں۔

مصنف کے بارے میں