پھلروان سے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

پھلروان سے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

پھلروان : سرگودھا کے علاقے پھلروان سے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتار یاسر یونان کشتی حادثہ کا مرکزی ملزم ہے۔ضروری کارروائی کے بعد ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے کشتی متاثرین سے لاکھوں روپے بٹور کر انہیں کشتی میں سوار کرایا تھا۔ یونان کشتی حادثہ 14 جون 2023ء کو پیش آیا تھا جس میں سینکڑوں پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے۔ 
 
 

مصنف کے بارے میں