غلط بٹن دبانے پرقسمت پھر گئی ،خاتون 10 لاکھ ڈالرز جیت گئی

غلط بٹن دبانے پرقسمت پھر گئی ،خاتون 10 لاکھ ڈالرز جیت گئی

ورجینیا: غلط بٹن دبانے پر قسمت پھر گئی، خاتون 10  لاکھ  ڈالرز جیت گئی۔  لاٹری وینڈنگ مشین پر انجانے میں غلط بٹن دبانے سے امریکی شہری خاتون نے  10 لاکھ ڈالرز کا انعام جیت لیا۔

 ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی میریم لانگ نے ورجینیا لاٹری کے حکام کو بتایا کہ انہوں نے بلیکزبرگ کی ساؤتھ مین سٹریٹ میں لاٹری وینڈنگ مشین کا دورہ کیا جہاں وہ میگا ملینز کا ٹکٹ خریدنا چاہتی تھیں۔


میریم نے کہا  ان کی نظر وہاں رکھی لاٹری وینڈنگ مشین پر پڑی۔ وہ اس کے پاس گئیں اور جو بٹن دبانا تھا اس کے بجائے ان کا ہاتھ دوسرے بٹن پر پڑگیا جس کے ساتھ ہی انہیں مشین سے 18 مارچ کا پاور بال ڈرائنگ ٹکٹ موصول ہوا۔

انہوں نے فوری طور پر ڈرائنگ ٹکٹ میں پہلے پانچ نمبروں کو لاٹری کے نمبروں سے ملایا جس کے بعد ان کی حیرت کی انتہا نہیں رہی کہ وہ نمبر10 لاکھ ڈالرز انعام کے نمبر تھے۔

مصنف کے بارے میں