Get Alerts

کراچی کنگز کو بڑا دھچکا: کپتان ڈیوڈ وارنر سڈنی میں گرفتار

کراچی کنگز کو بڑا دھچکا: کپتان ڈیوڈ وارنر سڈنی میں گرفتار

سڈنی : پاکستان سپر لیگ (PSL) میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے مایہ ناز آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر مشکل میں پھنس گئے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کو سڈنی میں شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈیوڈ وارنر، جو ان دنوں پی ایس ایل سے چھٹی لے کر آسٹریلیا میں موجود ہیں، کو سڈنی پولیس نے ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر حراست میں لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وارنر پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا الزام ہے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر تھانے منتقل کیا گیا۔
سڈنی پولیس نے معاملے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر کو رہا کر دیا ہے، تاہم انہیں 7 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کا باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ عدالت اس تاریخ کو وارنر پر عائد الزامات کی سماعت کرے گی۔
کراچی کنگز کے کپتان کی اچانک گرفتاری اور قانونی پیچیدگیوں نے ٹیم مینجمنٹ اور مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ پی ایس ایل کے اہم مرحلے پر کپتان کی عدم دستیابی اور ان الزامات کے باعث ٹیم کی ساکھ اور کارکردگی پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: