Get Alerts

جھانوی کپور کا کم عمری میں جعلی تصاویر کے صدمے کا انکشاف

جھانوی کپور کا کم عمری میں جعلی تصاویر کے صدمے کا انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک صدمے بھرا واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کم عمری میں انہوں نے اپنی جعلی تصاویر ایک فحش ویب سائٹ پر دیکھی، جس نے انہیں شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا۔

ایک پوڈکاسٹ کے دوران جھانوی نے کہا کہ یہ واقعہ ان کے اسکول کے زمانے میں پیش آیا، جب وہ آئی ٹی کلاس میں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تصاویر اصل میں ان کی نہیں بلکہ مصنوعی انداز میں تیار کی گئی تھیں، یعنی ڈیپ فیک تھیں، مگر اس کے باوجود اس نے انہیں کم عمری میں ہی شہرت کے منفی پہلوؤں سے آگاہ کر دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ آج بھی ایسی جعلی تصاویر اور ویڈیوز گردش کرتی ہیں، اور بعض اوقات لوگ انہیں اصلی سمجھ کر شیئر کر دیتے ہیں، حتیٰ کہ کچھ مستند پلیٹ فارمز بھی اس کا شکار ہو جاتے ہیں۔

جھانوی کپور نے سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ مواد پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ذاتی مسائل ہی پیدا نہیں کرتا بلکہ پیشہ ورانہ زندگی میں بھی مشکلات پیدا کر سکتا ہے، کیونکہ مستقبل میں ہدایت کار یا دیگر لوگ جعلی مواد کو بنیاد بنا سکتے ہیں۔

اداکارہ نے زور دیا کہ یہ مسئلہ صرف ان تک محدود نہیں بلکہ دیگر معروف شخصیات بھی اس کا سامنا کر رہی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے اور ڈیجیٹل رضامندی کے اصولوں کو واضح کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگز: