پاک افغان باہمی تعاون سے ہی پائیدار امن ممکن ہے، آرمی چیف

پاک افغان باہمی تعاون سے ہی پائیدار امن ممکن ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی اور اس موقع پر اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے دوران خطے اور بالخصوص افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال بھی زیر غور آئی اور علاقائی امن اور سیکیورٹی کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا کہ افغانستان سے باہمی تعاون پر مبنی پراعتماد تعلقات چاہتے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے مثبت نتائج مرتب ہو رہے ہیں اور انہوں نے آپریشن خیبر فور کی کامیابی کی بھی تائید کی۔ قومی سلامتی اور سیکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

bad4130a5aa43b7116a925ab57e4ce5b

آرمی چیف نے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی آئین اور قانون کی عملداری قائم ہو گی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں