ونیزویلا میں فوجی اڈے پر حملے کی کوشش ناکام، دو مسلح حملہ آور ہلاک، 8 گرفتار

ونیزویلا میں فوجی اڈے پر حملے کی کوشش ناکام، دو مسلح حملہ آور ہلاک، 8 گرفتار


ویلینشیا: ونیزویلا میں فوجی اڈے پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،فوج کی کارروائی میں دو مسلح حملہ آور ہلاک اور 8 گرفتار کر لئے گئے۔

صدر مادورو کےمطابق ونیزویلا کے شہر ویلینشیا کے قریب قائم فوجی اڈے پیرا میکائے پر حملے کی کوشش بر وقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی.

ونیزویلین فوج کے ترجمان کے مطابق 20 حملہ آوروں نے اڈے پر حملے کی کوشش علی الصبح کی جس دوران مسلح افراد اور فوجیوں میں فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا جس میں دو مسلح حملہ آور ہلاک کر دیئے گئے.

 8 حملہ آوروں کو ان کے اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا جن میں سے تین کا تعلق فوج سے ہے۔

مصنف کے بارے میں