قطر سے 2022ء کے عالمی فٹبال کپ کی میزبانی واپس لی جا سکتی ہے

قطر سے 2022ء کے عالمی فٹبال کپ کی میزبانی واپس لی جا سکتی ہے

بین الااقوامی میڈیا ذرائع کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیر ثقافت ویٹنگ ڈیل نے خبردار کیا ہے کہ قطر پر بدعنوانی کا الزام ثابت ہونے کی صورت میں اس سے میں 2022ء کے عالمی فٹبال کپ کی میزبانی واپس لی جا سکتی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیر ثقافت ویٹنگ ڈیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر پر دہشتگردی کے الزامات ثابت ہو نے کی صورت میں اس سے 2022ءکے عالمی فٹبال کپ کی میزبانی واپس لی جا سکتی ہے ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بتایا ہے کہ اگر اس امر کی تصدیق ہو گئی کہ قطر نے عالمی کپ کی میزبانی میرٹ پر حاصل نہیں کی تو پھر میزبانی کا مقابلہ ایک مرتبہ پھر دہرایا جائے گا۔
دوحہ کی جانب سے پانچ برس بعد عالمی کپ کی میزبانی کے لیے بھرپور تیاری جاری ہے تاہم ساتھ ہی اس کو بدعنوانی کے الزامات کا بھی سامنا ہے جو بین الاقوامی تحقیقات کے نتائج میں ثابت ہو گئے تو قطر اس سنہرے موقع سے محروم ہو سکتا ہے۔
برطانیہ میں قدامت پسند رکنِ پارلیمنٹ ویٹنگڈیل کے مطابق اس معاملے میں بدعنوانی روز بروز واضح ہوتی جا رہی ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ میں ثقافت ، اطلاعات اور کھیلوں کی کمیٹی کے سربراہ ڈیمن کولن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ دوحہ نے عالمی کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے رشوت دی تو قطر کو عالمی کپ کی میزبانی کے حق سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔