نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کو قتل کیوں کیا گیا ؟ ملزم کا ابتدائی بیان سامنے آگیا 

Malik Asad Ali Khokhar,CM Punjab,Malik Asad Ali Khokhar,wedding in Lahore,Mubashir Khokhar

لاہور :نامز صوبائی  وزیر اسد کھوکھر کے بیٹےکی دعوت  ولیمہ کی تقریب میں فائرنگ    سے  اسد کھوکھر کے چھوٹےبھائی  مبشر کھوکھر کو  عرف گوگا ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے نامزد وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ  کی تقریب میں فائرنگ کی ، پولیس کے مطابق  ملزم ناظم  پہلے سے ہی گھات لگائے بیٹھا تھا ، ملزم نے موقع دیکھتے ہیں  اسد کھوکھر کے چھوٹے بھائی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث ملزم کی فائرنگ سے مبشر کھوکھر اور ایک نامعلوم   شخص  شدید زخمی  ہو گیا، پولیس کے مطابق  مبشر کھوکھر کو زخمی حالت میں ڈیفنس کے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ  گئے ۔

 ذرائع کے مطابق دعوت ولیمہ میں وزیر اعلی پنجاب  سمیت  کئی   اہم  سیاسی شخصیات موجود تھیں۔ فائرنگ کا واقعہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی گاڑی سے چند گز کے فاصلے پر ہوا۔۔ وزیر اعلیٰ کار میں بیٹھے ہی تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ادھر پولیس نے  ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کی شناخت  ناظم کے نام سےہوئی  اور وہ مانا والا کا رہائشی ہے، ملزم نے پولیس کو ابتدائی طور پر بتا یا ہے کہ اس نے  اپنے چچا کے قتل کا بدلا  لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔