ماہی گیروں کا احتجاج ، کراچی پورٹ پر آنے والے جہازوں کا راستہ روک دیا گیا

ماہی گیروں کا احتجاج ، کراچی پورٹ پر آنے والے جہازوں کا راستہ روک دیا گیا
سورس: file photo

کراچی : ماہی گیروں نے کھلے سمندر میں چیکنگ پر مامور اداروں کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے کراچی پورٹ آنے والے بحری جہازوں کا چینل احتجاجاً بند کردیا۔

ذرائع کے مطابق رات گئے ماہی گیر کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کیلئے جانا چاہتے تھے لیکن انہیں روک دیا گیا جس پر احتجاج شروع ہوا۔ ماہی گیروں نے احتجاجاً کراچی پورٹ آنے والے جہازوں کا چینل بند کردیا اور چینل کے اردگرد درجنوں لانچیں لنگر انداز کرکے رکاوٹ کھڑی کردیں۔

f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a

چینل بند ہونے سے کراچی بندر گاہ میں بحری جہازوں کی آمد و رفت بند ہوگئی۔ رات گئے سے شروع ہونے والا احتجاج ابھی بھی جاری ہے۔