ترکی کے بعد یونان کے جنگلوں میں بھی خوفناک آگ بھڑک اُٹھی ،ایمرجنسی نافذ

Turkey Jungle Burn,Wildfire,America,Turkey,Greece

ترکی کے بعد یونان کے جنگلوں میں بھی خوفناک آگ بھڑک اُٹھی ،یونان کے متعد د علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔

یونان میں موجود نمائندہ نیو نیوز اشراق نذیر کے مطابق یونان کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی وجہ سے شدید آگ  بھڑک اٹھی، اس وقت یونان کے تقریبا 60 مقامات پر شدید آگ لگی ہوئی ہے۔

 یونان کے مختلف علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ہولناک آتشزدگی کے باعث کئی مکانات تباہ ہوگئے، ہزاروں ایکڑ جنگلات جل کر راکھ ہو گئے۔