نواب شاہ میں ٹرین حادثہ، 18گھنٹےبعد ڈاؤن ٹریک بحال

نواب شاہ میں ٹرین حادثہ، 18گھنٹےبعد ڈاؤن ٹریک بحال
سورس: File

نواب شاہ: کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے سبب بند  ڈاؤن ٹریک تقریباً 18 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا۔ ڈاؤن ٹریک بحال ہونے کے بعد مختلف اسٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں کراچی کیلئے روانہ ہو گئیں۔

حادثے کا شکار ٹرین ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیوں کو 13 گھنٹے بعد ٹریک سے ہٹا دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق پنڈی سے کراچی آنے والی گرین لائن روانہ کردیا گیا ہے، ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد گرین لائن ایکسپریس کو نواب شاہ اسٹیشن پر روکا گیا تھا۔

اس کے علاوہ حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بھی روانہ کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اپ ٹریک اب بھی بند ہے جس کی بحالی کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10بوگیاں سانگھڑ میں سرہاری کے مقام پر پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 35مسافرلقمہ اجل بنے۔خواتین ،بچوں سمیت 80سے زائد زخمی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں