توشہ خانہ کیس کے فیصلے نے نوازشریف، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف سمیت کئی ارکان پارلیمنٹ کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا:  سینئر صحافی

توشہ خانہ کیس کے فیصلے نے نوازشریف، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف سمیت کئی ارکان پارلیمنٹ کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا:  سینئر صحافی
سورس: File

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فیصلے نے سابق وزیراعظم نوازشریف، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ کے مستقبل کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔

 
نجی چینل کے  پروگرام میں توشہ خانہ کیس سے متعلق  اہم تفصیلات سامنے آئیں جس کے مطابق  فیصلے میں اثاثے ظاہر کرنے کا جو معیار طے کیا گیا ہے  اس پر کئی ارکان پارلیمنٹ کو سزا ہوسکتی ہے۔


 

 سینئر صحافی شہزاد اقبال کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف سمیت دیگر ارکان نے توشہ خانہ سے تحائف لیے مگر کسی نے فارم بی میں اسے اپنے پاس رکھنے یا دوسروں کو منتقل کرنے کی تفصیلات نہیں دیں۔

cb780e16300ac525c31a750b51a10f20

مصنف کے بارے میں