عروہ حسین  کی گلوکاری نے دل جیت لیے

عروہ حسین  کی گلوکاری نے دل جیت لیے

لاہور: اداکارہ عروہ حسین کی اداکاری نے دل  جیت لیے ۔ پاکستانی اداکارہ عروہ حسین  اور فرحان سعید نے  اپنے گھر پر دوستوں کو مدعو کیا۔ عروہ نے گلوکاری کرکے نا صرف اپنا رنگ جمایا بلکہ شائقین کی داد بھی حاصل کی۔ 
انسٹا گرام پر انہوں نے فرحان کے ساتھ  گلوکاری کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی  اس پرشائقین کی طرف سے بہت اچھا رسپانس ملا ۔ عروہ حسین کی گلوکاری نے سب کے دل جیت لئے۔
اس موقع پر عروہ حسین کے علاوہ گلوکار فرحان سعید اور آئمہ بیگ کو بھی اپنی سروں سے پارٹی کا رنگ جماتے ہوئے دیکھا گیا۔
ہردلعزیز اداکار اور گلوکار فرحان سعید اور پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کی گزشتہ سال علیحدگی کی افواہوں کے بعد جوڑے کی جانب سے تمام قیاس آرائیوں کا دم توڑتے ہوئے ایک ساتھ خوبصورت تصویر جاری کی گئی ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ہمسفر کے اداکار اور ٹچ بٹن کی اداکارہ کو اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک خوبصورت ڈنر اور میوزیکل نائٹ کا لطف اٹھاتے اور قیمتی لمحات گزارتے دیکھا گیا۔مہمانوں کی اس فہرست میں قاسم یار تیوانہ ، آئمہ بیگ اور عدنان قاضی بھی شامل تھے۔

مصنف کے بارے میں