ضلع کیچ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 7 افراد جاں بحق

ضلع کیچ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 7 افراد جاں بحق

کیچ:بلوچستان کے ضلع کیچ میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ  ہوا ہے۔بلوچستان کے ضلع کیچ میں سڑک   کے کنارے نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ  ہوااس میں سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع تربت کیچ کے علاقے بالگتر میں گاڑی کے قریب دھماکہ کے باعث یونین کونسل چیئرمین اسحاق سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ تربت کیچ اور پنجگور کے درمیان بالگتر میں پیش آیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق دھماکہ یونین کونسل چیئرمین اسحاق کی گاڑی کے قریب ہوا۔

مصنف کے بارے میں