لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج سورج کا راج برقرار ہے، صبح کے وقت درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جاسکتا ہے
شدید گرمی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی نے بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے، اور اس وقت چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
ماحولیاتی ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ گاڑیوں کا دھواں، تعمیراتی سرگرمیاں اور صنعتی فضلہ ہے۔ شہریوں کو احتیاط برتنے اور ماسک پہننے کا مشورہ دیا جا رہا ہے، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لیے فضا مزید مضر صحت ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں بارش کی کوئی خاص پیشگوئی نہیں کی، جس کے باعث دھوئیں اور گرد کے ذرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔