لندن: سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک "بہادرانہ اور منطقی قدم" اٹھایا ہے۔ بورس جانسن کے مطابق ان ممالک کو آخرکار سزا دی گئی جو اب بھی روس سے تیل اور گیس خرید کر "پیوٹن کی شیطانی جنگی مشین" کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
بورس جانسن نے سوال اٹھایا کہ برطانیہ اور باقی یورپ میں کب ایسی جرأت کا مظاہرہ کیا جائے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ روسی توانائی پر انحصار کرنے والے ممالک نہ صرف اپنے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ یوکرین کے خلاف جاری جنگ کو بلاواسطہ تقویت بھی دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے روسی توانائی کے خریداروں پر ممکنہ پابندیوں یا سخت اقدامات کے اشارے دیے گئے تھے، جن پر عالمی سطح پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ بورس جانسن کے اس بیان کو یورپی پالیسی سازوں پر دباؤ کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔