اسلام آباد :نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 88 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔
یہ کمی اپریل تا جون 2025 کی سہ ماہی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے اور اگست سے اکتوبر 2025 تک لاگو رہے گی۔ اس فیصلے سے صارفین کو مجموعی طور پر 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ ریلیف کا امکان ہے۔
نیپرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمی ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر لاگو ہوگی، تاہم لائف لائن اور پری پیڈ صارفین اس میں شامل نہیں ہیں۔
دوسری جانب، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست دی تھی جس کی سماعت 4 اگست کو ہوئی۔ نیپرا نے اس درخواست کی منظوری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے۔