Get Alerts

14 اگست کو کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی:عظمیٰ بخاری

14 اگست کو کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی:عظمیٰ بخاری

   لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یومِ آزادی کے موقع پر کسی کو بھی امن و امان میں خلل ڈالنے یا رکاوٹ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص "فسادی گروہ" ہر قومی موقع پر بدامنی پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو بھی کوئی راستہ بند نہیں کیا گیا، نہ ہی کسی کو روکا گیا، بلکہ وہ خود گھروں سے نہیں نکلے اور صرف نمائشی گرفتاریاں پیش کرتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس گروہ کو ملک کی ترقی اور عوامی فلاح کے اقدامات سے تکلیف ہوتی ہے۔ ماضی میں 14 اگست قومی جذبے سے منایا جاتا تھا لیکن اب یہی گروہ یومِ آزادی کو بھی احتجاج سے منسلک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ حکومت 14 اگست کو پُرامن انداز میں منانے کو یقینی بنائے گی اور کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اداروں کو سیاست میں گھسیٹتے ہیں، اور انہیں ہر اُس عمل سے مسئلہ ہے جو عوام اور ملک کی بہتری کے لیے کیا جائے۔
 

ٹیگز: