کراچی : واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کے انسانی حقوق کے کارکن اور IRF راؤنڈ ٹیبل کے نمائندے کاشف مرزا کو بین الاقوامی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔
کاشف مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک نیا قومی کمیشن قائم کیا جا رہا ہے اور IRF راؤنڈ ٹیبل قانون سازوں کے ساتھ مل کر قانون سازی میں کردار ادا کر رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو "خصوصی تشویش والے ممالک" کی فہرست میں شامل کیا ہے، تاہم پاکستانی حکام نے اس کی تردید کی ہے۔ AMMWEC کی صدر انیلا علی نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کی بہتری کے لیے کام کر رہا ہے لیکن ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔