Get Alerts

پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹر حمزہ نذر کے خلاف سخت ایکشن، دو سالہ پابندی عائد

پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹر حمزہ نذر کے خلاف سخت ایکشن، دو سالہ پابندی عائد

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹر حمزہ نذر پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے کے بعد دو سال کے لیے ہر قسم کی ملکی اور بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حمزہ نذر پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی نے غیر ملکی ویزا حاصل کرنے کے لیے جمع کرائی گئی درخواست میں بعض اہم معلومات ظاہر نہیں کیں اور غلط معلومات فراہم کیں، جو ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔

اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے کھلاڑی کا مؤقف سنا، دستیاب شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا اور اپنی سفارشات پیش کیں۔ انہی سفارشات کی روشنی میں دو سالہ معطلی اور مالی جرمانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ حقائق چھپانا یا گمراہ کن معلومات فراہم کرنا کرکٹ کے پیشہ ورانہ معیار اور ادارے کی ساکھ کے منافی ہے، اسی لیے ایسے معاملات میں سخت کارروائی کی جاتی ہے اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ٹیگز: