Get Alerts

بچے کی پیدائش کے بعد بیوی کو بھرپور وقت اور محبت دیں، روبینہ اشرف

بچے کی پیدائش کے بعد بیوی کو بھرپور وقت اور محبت دیں، روبینہ اشرف

لاہور : سینئر اداکارہ اور فلمساز روبینہ اشرف نے زچگی کے بعد خواتین کو لاحق ہونے والے پوسٹ پارٹم ڈپریشن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نازک مرحلے میں شوہر کی محبت، توجہ اور تعاون خواتین کی ذہنی صحت کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ ماضی میں حمل اور زچگی کے بعد خواتین کی ذہنی کیفیت کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی تھی، حالانکہ اس دوران وہ جسمانی اور جذباتی طور پر بڑے تغیرات سے گزرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حمل کے دوران جسم، جلد اور ہارمونز میں آنے والی تبدیلیاں خواتین کو ذہنی دباؤ اور بے چینی کا شکار بنا سکتی ہیں۔ اگر انہیں مناسب توجہ اور دیکھ بھال نہ ملے تو یہ کیفیت پوسٹ پارٹم ڈپریشن کی صورت اختیار کر سکتی ہے۔

روبینہ اشرف کے مطابق حمل سے لے کر بچے کی پیدائش کے بعد تک شوہر کا تعاون، ہمدردی اور جذباتی حمایت خاتون کو اس مشکل مرحلے سے بہتر انداز میں گزرنے میں مدد دیتی ہے۔

ٹیگز: