Get Alerts

شادی نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی، امیشا پٹیل نے مداحوں کو جواب دے دیا

شادی نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی، امیشا پٹیل نے مداحوں کو جواب دے دیا

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنی شادی سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی موجودہ زندگی سے خوش اور مطمئن ہیں۔

سوشل میڈیا پر سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے پوچھا کہ وہ شادی کب کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟ جس پر امیشا پٹیل نے دلچسپ انداز میں جواب دیا کہ وہ اکیلے ہی خوش ہیں اور فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے اردگرد خاندان اور دوستوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو انہیں بھرپور محبت اور سپورٹ دیتے ہیں، اس لیے انہیں اپنی زندگی میں کسی تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

امیشا پٹیل کا یہ جواب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں مداح ان کے اعتماد اور اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کے انداز کو سراہ رہے ہیں۔

ٹیگز: