اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیف سٹی توسیعی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے منصوبے کو 30 ستمبر تک مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے سیف سٹی بل کو حتمی شکل دے کر جلد از جلد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں شہریوں کے تحفظ، جدید نگرانی کے نظام اور سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔