لاہور: لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک دوسرا سالانہ امتحان 2026ء کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے داخلہ فارم اور امتحانی فیس جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
بورڈ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق میٹرک دوسرا سالانہ امتحان 6 اکتوبر 2026ء سے شروع ہوگا۔ امیدوار سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 7 اگست سے 19 اگست 2026ء تک جمع کروا سکتے ہیں۔
اسی طرح دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کا مرحلہ 20 اگست سے 25 اگست 2026ء تک جاری رہے گا۔
لاہور بورڈ نے تمام متعلقہ امیدواروں کو مقررہ تاریخوں کے اندر داخلہ فارم جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔