کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تیسرے روز بھی برقرار رہا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 100 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 372 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 519 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 51 ڈالر فی اونس اضافے کے ساتھ 4 ہزار 319 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔