Get Alerts

مفت صارفین کیلئے چیٹ جی پی ٹی کا بڑا تحفہ، لامحدود چیٹ کا اعلان

مفت صارفین کیلئے چیٹ جی پی ٹی کا بڑا تحفہ، لامحدود چیٹ کا اعلان

کیلیفورنیا: اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت انہیں کمپنی کے نئے مصنوعی ذہانت کے ماڈل GPT-5.6 Luna پر مبنی چیٹ کی لامحدود رسائی فراہم کی جائے گی۔

فی الحال چیٹ جی پی ٹی کے فری اور Go صارفین GPT-5.5 استعمال کر رہے ہیں، تاہم کمپنی کے مطابق نئے ماڈل کی سہولت انہیں بھی جلد فراہم کردی جائے گی۔

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جدید ترین اے آئی ٹیکنالوجی اور نئے فیچرز کو زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچانا ہے۔ کمپنی چیٹ جی پی ٹی میں پیچیدہ سوالات کو بہتر انداز میں حل کرنے کے لیے Think بٹن بھی دوبارہ متعارف کرا رہی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر سام آلٹمین کے مطابق حالیہ تبدیلیاں جدید اے آئی ٹولز کو عام صارفین کے لیے مزید قابل رسائی بنانے کی کمپنی کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

نئے اپ ڈیٹ میں سب سے نمایاں تبدیلی چیٹ پر مبنی گفتگو کی حد ختم ہونا ہے، تاہم تصاویر تیار کرنے، فائلیں اپ لوڈ کرنے اور دیگر جدید ٹولز کے استعمال پر موجودہ حدود برقرار رہیں گی۔

اوپن اے آئی کے مطابق GPT-5.6 Luna میں ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے مزید نئے فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں، جبکہ پہلے سے موجود سہولیات کو بھی مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

نیا اے آئی ماڈل پہلے ہی ChatGPT Plus اور Pro صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ Free اور Go صارفین کو بھی یہ سہولت جلد فراہم کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیگز: