Get Alerts

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی فوجی معلومات تک رسائی حاصل کر لی

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی فوجی معلومات تک رسائی حاصل کر لی

جنوبی کوریا کی فوج کے ترجمان کے مطابق، کہ ان کے خیال میں خفیہ معلومات چوری ہو گئی ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی کن معلومات تک رسائی حاصل کی ہے۔
شمالی کوریا پر اس سے قبل یہ الزامات لگتے رہے ہیں کہ اس نے جنوبی کوریا میں میڈیا کے اداروں اور بینکوں کے نظام کو ہیک کیا ہے لیکن یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جنوبی کوریا کی فوجی معلومات کو ہیک کرلیا گیا ہے۔
شمالی کوریا کے مسلسل ایٹمی تجربات کے بعد خطے کے حالات کشیدہ ہیں، امریکہ نے جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔