Get Alerts

ینگ ڈاکٹرز نے دس دسمبر سے پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور میں ہڑتال کا اعلان کر دیا

ینگ ڈاکٹرز نے دس دسمبر سے پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور میں ہڑتال کا اعلان کر دیا

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پھر دس دسمبر سے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور میں ہڑتال کا اعلان کر دیا

لاہور : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پھر دس دسمبر سے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز محکمہ صحت کی سنٹرلائز پالیسی، ایڈہاک ڈاکٹروں کو مستقل نہ کرنے اور دیگر مطالبات کے حق میں سروسز ہسپتال لاہور سے گورنر ہاؤں تک ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔

اس دوران ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے احتجاج میں شامل ہونا چاہا تو پہلے سے موجود ڈاکٹرو ں نے انہیں احتجاج میں شامل ہونے کی اجازت نہ دی جس کے باعث ڈاکٹر آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے کو گھونسے بھی رسید کئے تا ہم گورنر ہاؤس کے سامنے ایک گھنٹہ دھرنا کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر معروف وینس نے دھرنا ختم کرنے کے ساتھ اعلان کیا کہ دس دسمبر سے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور میں ہڑتال کریں گے ۔ یہ ہڑتال مطالبات منظور ہونے تک جاری رہے گی۔
#/S