سعودی حکومت نے وزٹ ویزے کی مدت کے بارے انتہائی اہم ہدایات جاری کردیں

سعودی حکومت نے وزٹ ویزے کی مدت کے بارے انتہائی اہم ہدایات جاری کردیں

"نیو نیوز تازہ ترین " 

ریاض: فیملی وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع ابشر کے ذریعہ ہوگی۔وزٹ ویزے کی مدت میں زیادہ سے زیادہ 180دن تک توسیع کی جاسکتی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ فیملی وزٹ ویزے کی توسیع مدت ختم ہونے سے 7دن پہلے کی جائے۔ ختم ہونے کے 3دن بعد تک توسیع کی جاسکتی ہے ۔ توسیع کی مجموعی مدت 180تک ہوگی۔

یادر ہے کہ سعودی حکومت نے یکم دسمبر 2017 سے سیاحتی ویزوں کا اجراء بھی شروع کر دیا ہے جس کے تحت سعودی عرب کے تاریخی مقامات کی سیر کرنے والوں کو آسان ترین شرائط پر ویزوں کا اجراء ہو رہاہے ۔

اور سیاحتی ویزے بی کیٹگری کے حامل ایجنٹس سے بھی حاصل  کیئے جاسکتے ہیں ۔