سنی لیون کی انسٹاگرام پر تصویر نے ہلچل مچا دی

سنی لیون کی انسٹاگرام پر تصویر نے ہلچل مچا دی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا سنی لیون آفیشل انسٹاگرام

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت کم عرصے میں مقام بنانے والی معروف ترین اداکارہ سنی لیون اپنے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا پر اپنی جھلک دکھلانے میں ذرا دیر نہیں کرتیں چاہے جھلک کیسی ہی کیوں نہ ہو؟

 سنی لیون نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے گھر کے سوئمنگ پول کی تصویر شیئر کی تو دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں چاہنے والوں نے تصویر کو نہ صرف پسند کیا بلکہ شئیر کرنے میں بھی کسر نہیں چھوڑی ۔

a95789f112ca2b99ed38496c5547a54c

سنی لیونی نے اپنے گھر کی چھت پر تعمیر کیے گئے مخصوص سوئمنگ پول میں انتہائی مختصر لباس میں تصاویر بنوائی  تھیں، ان کے شوہر  ڈینیل ویبر نے بھی ان کے ساتھ مخصوص انداز میں تصویر بنوائی تھی۔

میڈیا انڈسٹری کی سوشل میڈیا پر ہونے والی ایکٹیویٹیز   پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہناہے کہ سنی لیون اور ان کے شوہر کو سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کو اپنی طرف متوجہ رکھنے کا فن آتا ہے ۔ 

86fd2bbfe10749dced86304c65ee43e8

سنی لیون نے اپنی فوٹو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ " شہر کے وسط میں ، ڈینیئل اور میں نے ایک الگ فضا بنا دی ہے" جبکہ ان کے  40 سالہ شوہر نے اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے صرف یہ الفاظ لکھے کہ "ہوم گولز "۔ 

سنی لیون نے اس سے پٌہلےایک اور  تصویر بھی انسٹاگرام پر شئیر کی تھی جس میں ان کی لے پالک  بیٹی نیشاء اور  بیٹے نوح  اور اشر   ایک ہی جیسے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے ۔

73b6f1c1c33744aa4dc9c161e8d8a682

جبکہ سنی لیونی نے اپنی فٹنس اور ڈانس پریکٹس شروع کرنے کی ویڈیو بھی اپنے چاہنے والوں کے  لیے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ " نیور لیٹ ٹو   ٹرائی اے نیو تھنگ" ۔

8a6a8510707f30cb69e734707c773c00