مظفرگڑھ، بیس فٹ لمبا مفرور اژدھا پھر پکڑلیا گیا

مظفرگڑھ، بیس فٹ لمبا مفرور اژدھا پھر پکڑلیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو

مظفرگڑھ ، مقامی پارک کا مفرور اژدھا مقامی افراد نے پکڑلیا ۔ چڑیا گھر سے  فرار ہونے والے بیس فٹ لمبے اژدھا کی وجہ سے عام شہریوں کی سخت تشویش پائی جاتی تھی ۔ شہری گھر وں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے تھے ۔ اژدھا دریائے چناب کے کنارے واقع چڑیا گھر سے گذشتہ رات فرار ہوا تھا ۔ مقامی افراد نے دریائے چناب کے کنارے گھنی جھاڑیوں میں روپوش ہونے والے اژدھے کو پکڑ کر چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے کردیا ۔