Get Alerts

لاہور میں گن پوائنٹ پر فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی

لاہور میں گن پوائنٹ پر فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی

لاہورمیں فرسٹ ائر کی طالبہ سے گن پوائنٹ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ہوا ہے ۔ افسوسناک واقعہ سندر کے علاقے میں ہوا جس کے بعد پولیس ملزمان کو تلاش کررہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ رہائش گاہ کے قریب ہی ایک گھر میں کمپیوٹر سیکھنے جاتی تھی ۔ طالبہ کو ملزم حیدر نے اپنے دوساتھیوں کی مدد سے پہلے اغوا کیا  ۔

پولیس کے مطابق ملزم طالبہ کو دوساتھیوں کی مدد سے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں اس کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس مقدمہ درج کرکےملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر ایک خالی کاغذ پر اس سے سائن بھی کروائے  ۔