آئی سی سی کا نومبرکےپلیئرآف دی منتھ کیلئےکھلاڑیوں کااعلان ،پاکستانی کھلاڑی بھی شامل 

ICC, Player of the November, Pakistani Player

دبئی :آئی سی سی نے نومبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا جس میں پاکستان کے عابد علی بھی پلیئر آف دی منتھ کی لسٹ میں شامل ہیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق آئی سی سی نے جہاں مین پلیئر آف دی منتھ کے ناموں کا اعلان کیا وہیں ویمن پلیئر آف دی منتھ میں کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔

نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان کے عابد علی بھی شامل ہیں ،ان کےعلاوہ  نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور ڈیوڈ وارنر کونامزد کیاگیاہے۔

دوسر ی طرف آئی سی سی نے ویمن پلئیر آف دی منتھ نومبر کی نامزدگیوں کا اعلان بھی کردیاجس میں پاکستان کی انعم امین کو بھی نامزد کیا گیا ہے ،ان کے علاوہ بنگلہ دیش کی ناہیدہ اختر اور ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز  بھی فہرست میں شامل ہیں ۔

واضح رہے آئی سی سی کی طرف سے پلئیر آف دی منتھ نومبر کے بہترین کھلاڑی کا اعلان آئندہ منگل کو کیا جائے گا۔