Get Alerts

سلمان شہباز نے وطن واپسی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا 

سلمان شہباز نے وطن واپسی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا 
سورس: File

اسلام آباد : وزیر اعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز نے ملک واپسی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔

نیو نیوز کے مطابق سلمان شہباز نے دو ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت دائر کردی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان شہباز وطن واپس آنا چاہتے ہیں اور ان کی اسلام آباد لینڈنگ کا فیصلہ وفاق میں ن لیگی حکومت کے باعث کیا گیا۔سلمان شہباز کے ہمراہ ا اہلخانہ کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے۔ 

سلمان شہباز نے گزشتہ چار سال سے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر رکھی ہے ۔ سلمان شہباز پر رمضان شوگر اور العریبیہ ملز کے ذریعے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔