نیو یارک : امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، شمالی وینٹ آتش فشاں سے 50 سے 100 فٹ اونچے لاوے کا مسلسل اخراج ہو رہا ہے۔ سروے نے خبردار کیا ہے کہ شمال مشرق کی سمت سے 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں آتش فشاں کی گیسوں کو مزید پھیلا سکتی ہیں، جس سے علاقے میں مزید مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔
کلاویہ آتش فشاں، جو دنیا کے گرم ترین آتش فشاؤں میں شمار ہوتا ہے، 23 دسمبر 2024 سے وقفے وقفے سے پھٹ رہا ہے، اور اس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس آتش فشاں کی سرگرمیوں کے باعث علاقے میں گیسوں کا اخراج اور لاوے کی دھاروں سے مقامی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔