لاہور: سیاسی جماعتوں کے رابطوں میں تیزی آ گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے چودھری برادران سے رابطہ کر لیا اور سابق صدر چودھری شجاعت سے ملاقات کریں گے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات میں قائم مقام گورنر چودھری پرویزالہی اور وفاقی وزیر مونس الہی بھی شریک ہوں گے۔ مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین بھی ملاقات میں موجود ہونگے۔
چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی، سابق صدر آصف زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کریں گے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی معاملات پر بھی بات چیت ہو گی۔