عام انتخابات، انتخابی مواد کی ترسیل کا عمل جاری

 عام انتخابات، انتخابی مواد کی ترسیل کا عمل جاری
سورس: file

اسلام آباد: عام انتخابات کے حوالے سے انتخابی مواد کی ترسیل کا عمل جاری ہے. ملتان اسلام آباد، پشاور، باجوڑ، بنوں، مالاکنڈ میں انتخابی سامان کی فراہمی سخت سیکیورٹی میں شروع کر دی گئی۔ 

 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عرفان نواز میمن کے مطابق اسلام آباد کے تینوں حلقوں این اے 46 ، این اے 47 اور این اے 48 میں پولنگ میٹیریل متعلقہ حلقے کو دیا جارہا ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عرفان نواز میمن  کا کہنا ہے کہ تمام پریزنٹنگ افسران کو ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر سے پولنگ میٹیریل جس میں بلٹ بکس ، بلٹ پیپرز اور دیگر سامان کی ترسیل پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سیکیورٹی میں پولنگ اسٹیشنز پر بھجوایا جارہا ہے.

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز پر پریزنٹنگ افسران کو عمل درآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں.

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق ووٹ ڈالنے کے لیے اصلی شناختی کارڈ کا ساتھ ہونا لازم ہے۔ شناختی کارڈ کی کاپی یا سافٹ کاپی قابلِ قبول نہیں ہوگی جبکہ زائد المعیاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے۔

 ہدایات کے مطابق ووٹ کے لیے پاسپورٹ، بے فارم یا ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں ہوگا۔ پولنگ اسٹیشن میں داخلے کے بعد ووٹر کو اپنا اصل شناختی کارڈ پریزاڈنگ افسر کو دینا ہوگا۔

شناختی کارڈ پولنگ افسر کے حوالے کرنے کے بعد ووٹر کے دائیں انگوٹھے پر اَن مِٹ روشنائی سے نشان لگایا جائے گا۔ پریزائیڈنگ افسر ووٹر کی تصویر کے سامنے انگوٹھے کا نشان لگوائے گا اور ووٹر کا نام ووٹر فہرست سے کاٹ دے گا۔

اگلے مرحلے میں اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی طرف سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے بیلٹ پیپرز دیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر دیا جائے گا۔ اس کے بعد ووٹرز ووٹنگ اسکرین کے پیچھے صوبائی و قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز پر امیدوار کے نام یا انتخابی نشان پر مہر لگائیں گے۔

آخری مرحلے میں ووٹر کو بیلٹ پیپر فولڈ کرکے بیلٹ بکس میں ڈالنا ہوگا۔ بیلٹ پیپر تہہ کرنے سے قبل یہ بات یقینی بنانا ضروری ہے کہ مہر کی سیاہی سوکھ چکی ہو۔

کیا جائے، الیکشن کمیشن نے ملک بھرمیں پریزائیڈنگ افسران  کو فارم 45سے متعلق ہدایات پر سختی سے عملدرآمد  کی ہدایت جاری کر دیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا  ہے پریزائیڈنگ افسر فارم 45 پر خود اور پولنگ ایجنٹوں سے دستخط کرائیں گے۔ دستخط کے بعد پریزائیڈنگ افسران فارم 45 پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کریں گے۔

فارم 45 وہ سرکاری دستاویز ہے جس پر تصدیق شدہ  انتخابی نتائج درج ہوتے ہیں۔فارم 45 سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پریزائیڈنگ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

قومی اسمبلی  کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی  کیلئےسفید بیلٹ پیپر دیا جائے گا۔ووٹرز بیلٹ پیپر پر امیدوار کے نام یا انتخابی نشان پر مہر لگائیں گے۔

مصنف کے بارے میں