کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پہلی بار تین لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔
تفصیلات کے مطابق، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,346 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کے نئے نرخ 3,00,346 روپے فی تولہ تک پہنچ گئے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,154 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2,57,241 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2,869 ڈالر تک جا پہنچی۔
ماہرین کے مطابق، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتیں مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔ سونے کی قیمتوں میں اس اضافے کی وجہ سے عام شہریوں کے لیے یہ قیمتی دھات مزید ناقابل خرید ہوتی جا رہی ہے۔