Get Alerts

پاکستان کا پہلا انسانی خلائی مشن: سپارکو نے اہم سنگ میل عبور کر لیا، دو امیدوار شارٹ لسٹ

پاکستان کا پہلا انسانی خلائی مشن: سپارکو نے اہم سنگ میل عبور کر لیا، دو امیدوار شارٹ لسٹ

راولپنڈی/اسلام آباد : پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو (SUPARCO) نے ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن کی جانب ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ آئی ایس پی آر (ISPR) کے مطابق، خلابازوں کے انتخاب کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد دو موزوں امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔
خلابازوں کے انتخاب کا عمل انتہائی سخت اور کثیر الجہتی تھا۔ سخت جسمانی اور ذہنی آزمائش کے بعد بہترین امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔
دوسرے مرحلے کے اختتام پر 2 امیدوار منتخب کیے گئے ہیں جو مستقبل کے خلائی مشن کے لیے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔  شارٹ لسٹ ہونے والے یہ امیدوار اب چھ ماہ پر مشتمل خصوصی اور کٹھن تربیت مکمل کریں گے تاکہ خلا کے ماحول میں کام کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکیں۔
یہ مشن پاک چین دوستی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ یہ تاریخی اقدام چین کی حکومت کی بھرپور حمایت اور تعاون کو ظاہر کرتا ہے۔
 چین نے پاکستان کو اپنے خلانورد پروگرام (Astronaut Program) میں پہلا غیر ملکی شراکت دار منتخب کر کے ایک نیا اعزاز بخشا ہے۔

ٹیگز: