Get Alerts

فرانس اور کینیڈا کا گرین لینڈ میں سفارتخانے قائم کرنے کا فیصلہ، خطے میں استحکام کی کوشش

فرانس اور کینیڈا کا گرین لینڈ میں سفارتخانے قائم کرنے کا فیصلہ، خطے میں استحکام کی کوشش

گرین لینڈ: فرانس اور کینیڈا نے گرین لینڈ میں اپنے سفارتخانے کھول کر اس خودمختار علاقے کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق، فرانس یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے گرین لینڈ میں سفارتی مشن قائم کیا ہے، یہ اقدام ڈنمارک کے اتحادی کے طور پر فرانس کی حمایت کا عملی مظہر بھی ہے۔

کینیڈا نے بھی گرین لینڈ میں قونصل خانہ قائم کیا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں کینیڈا کی وزیر خارجہ اور گورنر جنرل، میری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے حکام نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، تجارتی، سیاسی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

سفارتی مشنز کے قیام سے گرین لینڈ کے بین الاقوامی تعلقات میں اضافہ ہوگا اور اس خطے میں سکیورٹی، ماحولیاتی اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

فرانس اور کینیڈا کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا کے اہم ممالک گرین لینڈ کی جغرافیائی اور اسٹریٹجک اہمیت پر توجہ دے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں خطے میں سفارتی اور اقتصادی سرگرمیاں بڑھنے کی توقع ہے۔

ٹیگز: