اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ نواز شریف نہیں چاہتے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کیا وفاقی حکومت کو فکر بھی ہے کہ بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے۔موجودہ صورتحال میں کیا ایک بھی وفاقی وزیر بلوچستان گیا ہے، لگتا ہے کہ نواز شریف نہیں چاہتے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔
Does the federal government even care about what’s happening in Balochistan? Has a single federal minister even gone there? It’s seems Nawaz doesn’t want govt to complete its term.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 7, 2018
خیال رہے کہ بلوچستان میں وزیراعلی نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف 14 اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی جس پر ووٹنگ 9 جنوری کے اجلاس کے دوران ہونے کا امکان ہے۔