گرین ٹی اور ذیابیطس کے درمیان گہرا تعلق پایا جاتا ہے، ماہرین

 گرین ٹی اور ذیابیطس کے درمیان گہرا تعلق پایا جاتا ہے، ماہرین
کیپشن: فوٹو بشکریہ: انسٹاگرام

بیجنگ :گرین ٹی دنیا بھر میں استعمال ہونےوالے مشہور مشروبات میں سے ایک ہے،  پچھلے کچھ سالوں سےگرین ٹی نے صحت مند  مشروب کے طور پر شہرت حاصل کر رکھی ہے لیکن محققین نے گرین ٹی اور ذیابیطس کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف کیا ہے۔ 

شنگائی ویمن ہیلتھ سٹڈی اور شنگائی مین ہیلتھ سٹڈی نے گرین ٹی پر ایک تحقیق کی ہے جس میں  1،19،373 لوگوں نےحصہ لیا ہے، یہ دنیا بھر ہونے والی سب سے  زیادہ لوگوں پر مشتمل تحقیق تھی جس میں جنسی، بائیولوجی لائف عنصر ، کینسر اور دائمی بیماریوں پر تحقیق کی گئی ہے ۔

تحقیق میں تمام ایسے لوگوں کو شامل کیا گیا  جن کو ذیابیطس کی شکایت نہیں تھی لیکن گرین ٹی کا زیادہ استعمال کرنے سے ان میں ذیابیطس کا خدشہ بڑھ گیا۔ تحقیق میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ اس مثبت اور خوراک کے طور پر لی جانے والی گرین ٹی سے ذیابیطیس کی قسم 2 کی بیماری کا خدشہ موٹاپے اور تمباکو نوشی سے کم نہیں ہے۔ 

مختلف بین الاقوامی تحقیق سے معلوم ہوا ہےکہ گرین ٹی کا حد سے زیادہ استعمال صحت کے لیےنقصان دہ ہے لہذا اس میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔