چینی سائنسدانوں نے انسانی ذہن پڑھنے والا روبورٹ تیار کرلیا

چینی سائنسدانوں نے انسانی ذہن پڑھنے والا روبورٹ تیار کرلیا
سورس: فائل فوٹو

بیجنگ : چین میں سائنس دانوں نے ایک ایسا روبوٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مبینہ طور پر انسان کے دماغ میں لہروں اور جسم کی بافتوں کی سرگرمیوں کی نگرانی اور مشاہدہ کرکے یہ بتا سکتا ہے کہ انسان کے ذہن میں کیا چل رہا ہے۔

چینی اخبار "ساؤتھ چائنا مورننگ پوسٹ " کے مطابق یہ چھوٹا ویئر ایبل روبوٹ بنانے والے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ 96؍ فیصد درستگی کے ساتھ انسان کے ذہن کو پڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 چین میں انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ انوویشن ٹیکنالوجی سینٹر تھری گورجز یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کا فیکٹری کے ملازمین پر تجربہ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں