اداکارہ حبا بخاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

اداکارہ حبا بخاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

لاہور: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حبا قادر اور اداکار آریز احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ادکارہ حبا بخاری کی  نکاح کی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس کے بعد  پاکستانی انڈسٹری میں ایک اور فنکار جوڑی کا اضافہ ہو گیا۔ اس موقع پر اداکارہ بے حد خوش نظر آئیں اور انہوں نے نکاح کی تقریب سے خوبصورت تصاویر بھی اپنے مداحوں کیلئے شئیر کیں،حبا نے اپنے نکاح کی تقریب کیلئے روایتی سفید غرارے کا انتخاب کیا جب کہ اس کے ساتھ  نیٹ کا دوپٹہ لے رکھا تھا۔

ff7335b8e55c5f564a9e938d948960b0

خیال رہے کہ جوڑے کی مایوں کی تقریب اس ہفتے کے شروع میں ہوئی تھی، جس میں حبا نے روایتی پیلے رنگ کا لباس پہنا تھا۔

5fd0d70a5ed928d80376b0e22324856e

قبل ازیں دسمبر میں اداکارہ حبا بخاری نے انسٹا گرام کے ذریعے اپنے اداکار آریز احمد کیساتھ تعلق کے بارے میں مداحوں کو بتایا تھا۔انہوں نے ایک تصویر شئیر کی تھی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کے  ہاتھ پکڑے ہوئے تھے۔

f8ee4303ae3353461bb396ef4832982e

حبا نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ، ’’مجھے آج بھی یاد ہے کہ بھولی بانو میں آپ کا ہاتھ پکڑے ہوئے میں کتنی ججھک محسوس کر رہی تھی، اور آج میں آپ کے ہاتھوں میں سب سے زیادہ محفوظ محسوس کر رہی ہوں۔!

مصنف کے بارے میں