" سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید ایک ذہین اور محنتی افسر ہیں،وہ  اس وقت میڈیکل ریسٹ پر ہیں"، الیکشن کمیشن کا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد :سیکریٹری الیکشن کمیشن کے استعفے پر  الیکشن کمیشن کابیان سامنے آگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کاکہنا ہےکہ   سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید ایک ذہین اور محنتی افسر ہیں،وہ  اس وقت میڈیکل ریسٹ پر ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید ایک ذہین اور محنتی افسر ہیں، وہ بہت اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

ان  کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب تھی، وہ  اس وقت میڈیکل ریسٹ پر ہیں، ان کی صحت نے اجازت دی تو وہ جلد اپنے فرائض انجام دیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے، الیکشن کمیشن کے کسی کام میں رکاوٹ یا رخنہ نہیں ہے۔

 تعطیلات کے دنوں میں بھی الیکشن کمیشن کے دفاتر کام کر رہے ہیں۔سیکریٹری کی غیر موجودگی میں دونوں سپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کام احسن طریقے سے چلا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں