Get Alerts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت ضم اضلاع کے ترقیاتی پیکج کا اجلاس

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت ضم اضلاع کے ترقیاتی پیکج کا اجلاس

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت ضم اضلاع کے ترقیاتی پیکج کی تیاری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضم اضلاع کی معاشی ترقی کے لیے 6 تھیمیٹک ایریاز میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

سہیل آفریدی نے بتایا کہ پیکج کا مجموعی حجم ایک ہزار ارب روپے ہوگا اور اس کے تحت بنیادی ڈھانچے، انسانی وسائل اور روزگار کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ضم اضلاع کے ترقیاتی منظرنامے کو مستحکم کرنے اور مقامی معیشت کو فروغ دینے کے لیے اہم ہیں۔

ٹیگز: