Get Alerts

ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر جدید سکیننگ مشینز نصب کی جائیں گی

ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر جدید سکیننگ مشینز نصب کی جائیں گی

کراچی: ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر جدید اسکیننگ مشینز نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کا مقصد مسافروں کے سامان کی تیز اور مؤثر جانچ اور سکیورٹی کو مضبوط بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر مشینز کی تنصیب کے لیے سروے مکمل کر لیا ہے۔ منصوبے پر تیزی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور سی اے اے کے ماتحت ادارے نئی اسکیننگ مشینز کی تنصیب مکمل کریں گے۔

حکام نے بتایا کہ یہ اربوں روپے مالیت کا منصوبہ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت تمام بڑے اور چھوٹے ہوائی اڈوں پر نافذ کیا جائے گا۔ نئی مشینز عالمی سول ایوی ایشن کے معیار کے مطابق ہوں گی، جس سے بین الاقوامی سکیورٹی تقاضے بھی پورے ہوں گے اور سامان کی جانچ میں وقت کی بچت ہوگی۔

ٹیگز: