Get Alerts

کچے کے علاقوں میں فیصلہ کن آپریشن کا اعلان، ڈاکوؤں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: وزیر داخلہ سندھ

کچے کے علاقوں میں فیصلہ کن آپریشن کا اعلان، ڈاکوؤں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: وزیر داخلہ سندھ

کراچی :سندھ حکومت نے کچے کے علاقوں میں پکا اور فیصلہ کن آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ کچے میں موجود ڈاکوؤں کا مکمل صفایا کیا جائے گا اور جو عناصر خود کو چیمپئن سمجھتے ہیں، ان کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر داخلہ کے مطابق اس آپریشن میں سندھ پولیس کے ساتھ رینجرز بھی حصہ لیں گی، جبکہ ضرورت پڑنے پر پنجاب پولیس کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔

ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ٹیگز: